Close
 
 
 

صحت، سلامتی اور فلاح و بہبود

 
 

صحت، سلامتی اور فلاح و بہبود

ہمارے لیے کام کرنے کے محفوظ اور صحت مند ماحول کو فراہم کرنا، اور اسے بنائے رکھنا ضروری ہے۔

ہم اپنے ملازمین کی صحت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں نیز حادثوں اور چوٹ کی روک تھام اور پیشہ ورانہ صحت سے متعلق خطرات کو کم کرتے ہوئے کام کرنے کا ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے تئیں پرُعزم ہیں۔

ہماری گروپ ہیلتھ اینڈ سیفٹی پالیسی مزدوروں سے متعلق مقامی اور بین الاقوامی قوانین اور معیار3پر مبنی ہے۔ ہم صحت و سلامتی کے سبھی متعلقہ قوانین وضوابط کی تعمیل کرتے ہیں۔

 

صحت و سلامتی کا بندوبست

ہم اپنے کاروبار کے کامیاب طرز عمل میں اپنے تمام ملازمین، ٹھیکیداران اور کمپنی سے باہر کے اہلکاروں کی صحت، سلامتی اور فلاح و بہبود کی اہمیت جانتے ہیں۔

گروپ کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ:

  • ہماری گروپ ہیلتھ اینڈ سیفٹی پالیسی اور ہمارے گلوبل EHS پالیسی مینول یا قومی قانون )جو بھی اعلی ہو( کے مطابق صحت و سلامتی سے متعلق کارروائیاں اپنائیں۔

گروپ کے سبھی ملازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ:

  • مقام کار میں موجودگی کے دوران اپنی خود کی اور دوسروں کی صحت و سلامتی کا معقول دیکھ بھال کریں؛
  • صحت و سلامتی سے متعلقہ سبھی مسائل میں مکمل تعاون کریں؛
  • مداخلت نہ کریں اور تحفظ کے لیے فراہم کردہ آلات کا غلط استعمال نہ کریں؛ اور
  • گلوبل EHS پالیسی مینول کے مطابق کسی بھی غیر محفوظ صورتحال کی رپورٹ کریں
 

ملازم کی فلاح و بہبود کی حفاظت کرنا

ہم اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں نیز حادثوں اور چوٹ کی روک تھام اور پیشہ ورانہ صحت سے متعلق خطرات کو کم سے کم کرتے ہوئے کام کرنے کا ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے تئیں پرُعزم ہیں۔

ہم عالمی پیمانہ پر اپنے ملازمین کے جسمانی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کریں گے، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ ہماری پالیسیاں اور معیار واضح ہوں، اور یہ کہ تربیت فراہم کی جائے تاکہ ہر شخص اپنے کام سے متعلق صحت، سلامتی اور تحفظ کے مسائل اور تقاضوں سے واقف ہو۔

 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے
  • اعلی انتظامیہ سے
  • اپنے مقامی LEX کونسل سے
  • ہیڈ آف کمپلائنس: sobc@bat.com
3 ILO اکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ سسٹمز اور ISO 45001 اکوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ۔