Close
 
 
 

انسائڈر ڈیلنگ اور مارکیٹ کا غلط استعمال

 
 

انسائڈر ڈیلنگ اور مارکیٹ کا غلط استعمال

ہم پوری دنیا میں درست اور کھلے سکیورٹیز مارکیٹس کے سپورٹ کے تئیں پرعزم ہیں۔ ملازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ داخلی معلومات کی بنیاد پر برٹش امریکن ٹوبیکو plc BAT plc‘( ’( کے حصص یا دیگر سیکورٹیز میں سودا کرنے، یا کسی بھی قسم کے مارکیٹ کے غلط استعمال میں شامل ہونے سے گریز کریں۔

 

مارکیٹ کا غلط استعمال

ہمیں درج ذیل سمیت کسی بھی صورت میں مارکیٹ کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے:
  • اندرونی معلومات کا نامناسب انکشاف )'انسائڈر ڈیلنگ'(
  • اندرونی معلومات کی بنیاد پر سکیورٹیز میں ڈیل کرنا
  • اندرونی معلومات کا غلط استعمال
  • مارکیٹ کی ہیرا پھیری میں شامل ہونا

'مارکیٹ کا غلط استعمال' کا مطلب یہ ہے کہ ایسا طرز عمل جو مالیاتی مارکیٹوں کی سالمیت اور سیکیورٹیز اور مشتقات کے تعلق سے عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہو۔ مارکیٹ کا غلط استعمال اور انسائڈر ڈیلنگ )اس کا ارتکاب کرنا یا دوسروں کو اس کی ترغیب دینا( غیر قانونی ہے۔

اس رویہ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے جو مملکت متحدہ میں مارکیٹ کے غلط استعمال یا انسائڈر ڈیلنگ کا سبب بن سکتا ہے، ہمارے کوڈ فار شیئر ڈیلنگ کو ملاحظہ کریں۔

 

اندرونی معلومات کو سنبھالنا

اگر آپ کے پاس ایسی معلومات ہیں یا موصول ہوئی ہیں جو کہ BAT plc سے متعلق اندرونی معلومات ہو سکتی ہیں، اور گروپ کے اندر آپ کے منصب میں آپ کو ایسی معلومات حاصل کرنا یا وصول پانا شامل نہیں ہے، تو BAT plc کے کمپنی سکریٹری سے فوری طور پر اس کا انکشاف کرنا آپ کے لیے ضروری ہے۔

اگر آپ کے منصب میں آپ کو ایسی معلومات حاصل کرنا یا وصول پانا شامل ہے تو آپ کے لیے قابل اطلاق ضروریات اور گروپ کی کارروائیوں پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔

اندرونی معلومات کو سنبھالتے وقت احتیاط ضروری ہے، کیونکہ اس کا غلط استعمال گروپ اور متعلقہ افراد کے لیے دیوانی اور فوجداری سزاؤں کا سبب بن سکتا ہے۔اگر آپ کے پاس کوئی ایسی معلومات ہے یا آپ کو موصول ہوئی ہے جس کا تعلق عوام میں تجارت کرنے والی کسی دیگر گروپ کمپنی سے ہے جو 'اندرونی معلومات' کی تعریف سے مماثلت رکھتی ہے یا اس سے ملتی جلتی ہے یا اگر آپ پریقین نہیں ہیں تو متعلقہ کمپنی کے کمپنی سکریٹری کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

سبھی اندرونی معلومات )یا اس سے ملتی جلتی(، خواہ اس کا تعلق عوام میں تجارت کرنے والی کسی گروپ یا غیر گروپ کمپنی سے ہو، کے ساتھ انتہائی رازداری کا معاملہ کیا جانا چاہیے۔

 

ذمہ دارانہ شیئر ڈیلنگ

اس دوران جب کہ ہمارے پاس اس سے متعلقہ اندرونی معلومات موجود ہوں، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم BAT plc کی سکیورٹیز میں ڈیل نہ کریں، اور نہ ہی دوسروں کو ایسی ڈیل کرنے کی ترغیب دیں۔

اگر آپ BAT plc کی سکیورٹیز میں ڈیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے لیے مقامی شیئر ڈیلنگ قوانین اور برٹش امریکن ٹوبیکو کوڈ فار شیئر ڈیلنگ )'کوڈ'( کی تعمیل ضروری ہے، جو کہ تمام ملازمین پر لاگو ہوتا ہے۔

اسی طرح، اس دوران جب کہ ہمارے پاس اس کمپنی سے متعلقہ اندرونی معلومات )یا اس سے ملتی جلتی( موجود ہوں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم عوام میں تجارت کرنے والی کسی دیگر گروپ یا غیر گروپ کمپنی کی سیکیورٹیز میں ڈیل نہ کریں، یا دوسروں کو ایسی ڈیل کرنے کی ترغیب نہ دیں۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم شیئر ڈیلنگ کے سبھی قابل اطلاق قوانین اور مطلوبات کی تعمیل کریں۔

 

اندرونی معلومات کو سنبھالتے وقت احتیاط ضروری ہے، کیونکہ اس کا غلط استعمال گروپ اور متعلقہ افراد کے لیے دیوانی اور فوجداری سزاؤں کا سبب بن سکتا ہے۔

 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے
  • اعلی انتظامیہ سے
  • اپنے مقامی LEX کونسل سے
  • ہیڈ آف کمپلائنس: sobc@bat.com