Close
 
 
 

پابندیاں اور برآمدات پر کنٹرول

 
 

پابندیاں اور برآمدات پر کنٹرول

ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہمارا کاروبار تمام قابل اطلاق پابندیوں اور برآمدات پر کنٹرول کے قوانین کے مطابق کیا جاتا ہے، اور یہ کہ ہم کسی بھی ایسے لین دین میں ملوث نہیں ہوتے ہیں جس میں کوئی پابندی لگی ہو فریق شامل ہو یا اس کو فائدہ پہنچ رہا ہو جہاں ایسا کرنا ممنوع ہو۔

 

پابندیوں میں درج ذیل پر ممانعتیں یا بندشیں شامل ہیں )خواہ بالواسطہ ہوں یا بلا واسطہ(:

  • پابندی لگے ہوئے علاقہ میں/کے ذریعہ برآمدات، دوبارہ برآمدات یا مصنوعات یا خدمات کی منتقلی
  • پابندی لگے ہوئے علاقہ سے تیار ہونے والی مصنوعات یا خدمات کی درآمدات، یا ان کا لین دین
  • سرمایہ کاریاں، M&A لین دین اور دیگر معاملات جن میں پابندی لگا ہوا علاقہ، یا پابندی لگی ہوئی پارٹیاں شامل ہوں
  • نامزد پارٹیوں کے لیے مالی تعاون اور وسائل کو دستیاب کرانا
  • پابندی لگے ہوئے علاقوں یا پابندی لگی ہوئی پارٹیوں کو/سے ادائیگی کرنا/وصول پانا
  • ممنوعہ سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر، تکنیکی ڈیٹا یا ٹیکنالوجی کو پابندی لگے ہوئے خاص علاقوں میں مادی ترسیل، ای میل، ڈاؤن لوڈ یا حتی کہ پابندی لگے ہوئے علاقہ میں تشریف لے جاتے وقت دستی طور پر لے جانا
 

پابندیاں اور برآمدات پر کنٹرول سے متعلق آگاہی، اور اس کی تعمیل

ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے کاروبار کو متاثر کرنے والی پابندیوں اور برآمدات پر کنٹرول سے متعلق سارے قابل اطلاق قوانین سے باخبر رہیں اور مکمل طور پر ان کی تعمیل کریں۔ ہمارے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہم بلا واسطہ یا بالواسطہ:
  • اپنی مصنوعات کی سپلائی ہرگز نہ کریں اور نہ ہی کسی شخص تک اپنی مصنوعات کی سپلائی کی اجازت دیں
  • نہ ہی کسی شخص سے سامانوں کو خریدیں، یا
  • بصورت دیگر کسی شخص یا پراپرٹی کے تعلق سے کسی بھی قابل اطلاق پابندی، تجارتی بندش، برآمدات پر کنٹرول یا دیگر تجارتی پابندیوں کے برخلاف معاملہ نہ کریں

پابندیاں منفرد ممالک کی طرف سے نافذ کی جا سکتی ہیں جیسے کہ امریکہ یا مملکت متحدہ یا ایسے ادارے جن کے پاس ملک کی سرحد سے باہر بھی پابندی نافذ کرنے کا اختیار ہو جیسے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین۔

اقتصادی، تجارتی یا سفارتی بندشوں کی وجہ سے پابندیاں محض پورے ممالک کو ہی ہدف نہیں بناتی ہیں۔ اضافی طور پر، وہ پوری دنیا میں موجود پابندی لگے ہوئے افراد، کمپنیوں، اداروں اور گروپوں کے اوپر بہت سارے مختلف پالیسی کے اسباب کی وجہ سے لگی ہوئی پابندیوں کے ساتھ کی جانے والی بالواسطہ یا بلا واسطہ سودے بازیوں کو قبضہ میں لے لیتی ہیں۔

پابندیوں کے کچھ قوانین بہت وسیع ہیں؛ مثال کے طور پر، امریکہ کی پابندیاں غیر امریکی افراد جیسے کہ BAT پر بھی قابل اطلاق ہو سکتی ہیں جب کہ وہ پوری طرح سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے باہر کام کر رہا ہو۔ خاص طور پر، امریکی پابندیاں ان غیر امریکی فریقوں کے مابین ادائیگیوں کے لیے امریکی ڈالرز اور امریکی بینکوں کے بھی استعمال سے روکتی ہیں جو پابندی لگے ہوئے علاقوں یا پابندی لگے ہوئے فریقوں سے متعلق ہیں، اور اسی طرح امریکہ سے تعلق رکھنے والی اور امریکہ سے متعلق مواد والی مصنوعات کو پابندی لگے ہوئے علاقوں یا پابندی لگے ہوئے مخصوص اشخاص کو یا ان کے لیے برآمد/دوبارہ برآمد/ان کی منتقلی سے بھی روکتی ہیں۔

پابندیوں کے علاوہ، برآمدات پر کنٹرول کچھ مخصوص قسم کی اشیاء کی سرحد پار نقل و حرکت پر لائسنسنگ کی ذمہ داریاں عاید کرتے ہیں، جیسے 'دوہرے استعمال' کے سامان، اور متعلقہ سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی، ان کے فوجی استعمال کی امکانی صلاحیت کی وجہ سے، اس سے قطع نظر کہ کون شامل ہے۔ 'دوہرے استعمال' کی اشیاء کی مثالوں میں شامل ہیں کچھ مخصوص قسم کی مشینیں، انکرپشن سافٹ ویئر اور IT کے آلات۔ جہاں برآمدات پر کنٹرول کسی مخصوص چیز پر نافذ ہوتے ہیں وہاں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کو برآمد کرنے سے پہلے ہمارے پاس مناسب تیار لائسنس ہو(ں)۔

پابندیوں اور برآمدات پر کنٹرول کی خلاف ورزی سنگین سزاؤں کی حامل ہوتی ہے جس میں ساکھ پر زبردست نقصان کے علاوہ جرمانے، برآمدات کے لائسنسوں کا فقدان اور قید وبند کی صعوبتیں شامل ہیں۔

 

مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات

پابندیوں کی تعمیل کے طریقۂ کار کے مطابق، گروپ کمپنیوں اور کاروباری یونٹوں کے داخلی کنٹرولز کے لیے ضروری ہے کہ وہ پابندیوں اور برآمدات پر کنٹرول کے ضوابط کی خلاف ورزی کے خطرہ کو کم سے کم کریں، اور یہ یقینی بنانے کے لیے تربیت اور تعاون فراہم کریں کہ ملازمین انہیں سمجھیں اور انہیں مؤثر طریقہ سے نافذ کریں، خاص طور پر وہاں جہاں ان کا کام بین الاقوامی مالی منتقلی یا سرحد پار کی سپلائی یا مصنوعات، ٹیکنالوجیز یا خدمات کی خریداری سے متعلق ہو۔

پابندی لگے ہوئے علاقوں اور پابندی لگی ہوئی پارٹیوں کی فہرست میں تواتر کے ساتھ تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ اگر ہمارے کام میں مصنوعات، ٹیکنالوجیز یا بین الاقوامی سرحدوں کے باہر کی خدمات کی خرید وفروخت اور منتقلی شامل ہے تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم قوانین سے باخبر رہیں اور اپنے سینکشنز کمپلائنس پروسیجر کی پورے طور پر تعمیل کریں۔

نافذ العمل پابندیوں کے باوجود، ہمارے لیے اب بھی جائز ہے کہ ہم ایسے کاروبار میں شریک ہوں جو بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر پابندی لگے ہوئے علاقہ پر مشتمل ہو یا اس کو فائدہ پہنچا رہا ہو۔ بہر حال، یہ تجزیہ بہت ہی پیچیدہ ہے، لہذا، اس سے پہلے کہ ہم کوئی ایسا کاروبار کریں جو پابندی لگے ہوئے علاقہ پر مشتمل ہو ، LEX کی منظوری ضروری ہے۔ ہمارے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم، جہاں بھی کسی ایسے لین دین کے تعلق سے خطرہ کی علامات پائی جاتی ہوں جو پابندی لگے ہوئے علاقہ پر مشتمل ہوں، وہاں LEX کے ساتھ صلاح ومشورہ کریں۔

ساری گروپ کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ M&A کمپلائنس پروسیجر کی تعمیل کریں۔

اگر ہمیں سرکاری اداروں یا ہمارے کاروباری شرکاء )بشمول ہمارے بینکوں( کی طرف سے پابندیوں سے متعلق کوئی مواصلات یا درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو ہمیں اپنے مقامی LEX کونسل کو بھی فوری طور پر مطلع کرنا چاہیے۔ ہمارے بینکوں کی توقعات اکثر قانون سے بالاتر ہوتی ہیں جنہیں ہم اپنی شفافیت سے متعلق مطلوبات کے ذریعہ حل کرتے ہیں۔ ہمارے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہم اس بارے میں اپنے بینکوں اور دیگر کاروباری شراکت داران کے ساتھ شفاف رہیں کہ آیا ہم انہیں ان سرگرمیوں میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو پابندیوں کے تئیں حساس ہیں۔ خاص طور پر، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم کبھی بھی اس حقیقت کو نہ چھپائیں یا حقیقت سے منہ نہ موڑیں کہ ایک خاص کاروباری سرگرمی پابندیوں کے تعلق سے حساس ہے۔

ان خطرات کو کم کرنے کے لیے ہمارے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات اور پابندیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، سینکشنز کمپلائنس پروسیجر ملاحظہ کریں۔

 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے
  • اعلی انتظامیہ سے
  • اپنے مقامی LEX کونسل سے
  • ہیڈ آف کمپلائنس: sobc@bat.com