Close
 
 
 

تحائف اور تفریح (G&E)

 
 

تحائف اور تفریح (G&E)

اتفاقی پیشکش یا کاروبار سے متعلق تحائف یا تفریح قابل قبول کاروباری طرز عمل ہو سکتے ہیں۔ تاہم، نامناسب یا بڑے تحائف اور تفریح رشوت ستانی اور بدعنوانی کی ایک شکل ہو سکتے ہیں، اور اس سے BAT کو سنگین نقصان لاحق ہو سکتا ہے۔

 

گروپ کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہمارے آزاد خارجی آڈیٹرز کو کسی ایسے G&E کی پیشکش یا اس کا وعدہ ہرگز نہ کریں جو مفاد کا ٹکراؤ پیدا کر سکتا ہو یا ان کی آزادی کو خطرہ میں ڈال سکتا ہو

 

G&E کی پیشکش اور وصولیابی

کسی بھی قسم کے تحائف اور تفریح جس کی آپ پیشکش کرتے ہیں، دیتے ہیں یا لیتے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ:
  • کبھی نہ دیا/قبول کیا جائے، اگر یہ رشوت ستانی اور بدعنوانی کے مترادف ہو، جیسا کہ رشوت ستانی اور بدعنوانی مخالف پالیسی میں اس کی تشریح کی گئی ہے
  • کھے عام دیا/لیا گیا ہو
  • سبھی متعلقہ دائرہ اختیاروں میں جائز ہو، اور دیگر فریق کے ادارہ کے ذریعہ ممنوع نہ ہو
  • ایسی پارٹیاں شامل نہ ہوں جو کسی ٹینڈر یا مسابقتی بولی لگانے کی کارروائی میں شامل ہوں
  • کسی بھی گروپ کمپنی سے متعلق لین دین پر مادی اثر نہ رکھتا ہو، یا رکھنے والا سمجھے جانے کے قابل نہ ہو
  • نقدی یا بازیابی کے قابل نقدی کے مماثل تحفہ نہ ہو )واؤچر، گفٹ سرٹیفکیٹس، لون، یا سیکورٹیز(
  • مانگا یا مطالبہ نہ کیا گیا ہو
  • کسی چیز کے بدلے میں پیشکش نہ کی گئی ہو )یعنی منسلک شرائط کے ساتھ پیشکش کی جائے(
  • بہت زیادہ فراخ دلانہ یا غیر موزوں )گستاخانہ، غیر مہذب، جنسی لحاظ سے واضح یا بصورت دیگر، مقامی ثقافت کے مدنظر، کسی بھی گروپ کمپنی کی خراب عکاسی کرنے والا( نہ ہو، یا اس کا تاثر نہ دیتا ہو
  • پیشگی تحریری شکل میں منظور کیا گیا ہو )جہاں اس پالیسی اور/یا اضافی مقامی مطلوبات کے ذریعہ منظوری مطلوب ہو(
  • کاروباری اخراجات کی قابل اطلاق پالیسیوں اور کارروائیوں کے مطابق خرچ کیا گیا ہو
  • س کے علاوہ، ان تمام G&E کے لیے جو سرکاری افسران کے لیے تھریشولڈ سے اوپر ہو G&E ٹریکر میں منظور کیا جانا ضروری ہے۔. اس بات کی سفارش کی جاتی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے G&E کے لیے G&E ٹریکر بھی استعمال کیا جائے
 

سرکاری افسران کو G&E

کسی سرکاری افسر یا قریبی رشتہ دار، دوستوں یا ساتھیوں کو G&E )یا دیگر ذاتی فائدہ( فراہم کرتے ہوئے ان پر بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنا ممنوع ہے۔

انضباطی شمولیت ہمارے کاروبار کا حصہ ہے۔ اس سیاق میں )بیان کردہ تھریشولڈ کے اندر( G&E فراہم یا وصول کرنے کی اجازت ہو سکتی ہے۔ تاہم، اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سے ممالک میں سرکاری افسران کو G&E قبول کرنے کی اجازت نہیں ہے اور عموما رشوت مخالف قوانین بہت ہی سخت ہیں۔

ہم کسی بھی قسم کے G&E کی پیشکش کر سکتے ہیں یا اسے قبول کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ:

  • فی معاملہ فی کس 20 £ کی تھریشولڈ کی قیمت سے کم )یا اس سے کم مقامی مماثل( ہو
  • قانونی، کبھی کبھار، اور موزوں ہو

ہمارے لیے سرکاری افسران (یا ان کے قریبی رشتہ داران) کو 20 £ سے 200 £ تک کے تھریشولڈ کی کسی G&E کی پیشکش کرنے یا اسے قبول کرنے کے لیے ہمارے لائن مینیجر اور ہمارے مقامی LEX کونسل سے پیشگی تحریری منظوری لینا ضروری ہے۔

کسی سرکاری افسر (یا ان کے قریبی رشتہ داران) کو 200 £ سے زیادہ کی G&E کی پیشکش کرنا/اس کی طرف سے قبول کرنا صرف اس صورت میں موزوں ہو سکتا ہے جب استثنائی حالات پیش آئیں اور اس کے لیے پیشگی تحریری منظوری کی ضرورت ہے (جیسا کہ G&E کے طریقۂ کار میں مزید تفصیلات فراہم کی گئی ہیں)۔

 

G&E کی پیشکش یا قبول کرتے وقت خیال رکھیں:

  • نیت: کیا یہ ارادہ بس کاروباری تعلقات استوار کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے ہے یا معمول کا اظہار تشکر اس سے مقصود ہے، یا اس کو مخصوص کاروباری فیصلہ سازی میں وصول کنندہ کے فیصلہ پر اثرانداز ہونے کے لیے تیار کیا گیا ہے؟
  • قانونی حیثیت: کیا یہ آپ کے ملک میں اور دوسرے فریق کے ملک میں قانونی ہے؟
  • مادیت: کیا بازاری قیمت مناسب )یعنی شاہ خرچی/فضول خرچی نہیں ہے( اور اس فرد کی سینئرٹی کے لحاظ سے موزوں ہے؟
  • تعدد: کیا وہ شخص G&E کبھی کبھار ہی وصول پاتا ہے؟
  • شفافیت: اگر آپ کے مینیجر، رفقائے کار یا گروپ کے باہر کسی کو G&E کے بارے میں پتہ چل جائے تو کیا آپ یا وصول کنندہ کو شرمندگی ہوگی؟
 

آزاد خارجی آڈیٹرز کو اور ان کی جانب سے G&E

گروپ کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہمارے آزاد خارجی آڈیٹرز کو کسی ایسے G&E کی پیشکش یا اس کا وعدہ ہرگز نہ کریں جو مفاد کا ٹکراؤ پیدا کر سکتا ہو یا ان کی آزادی کو خطرہ میں ڈال سکتا ہو )خارجی آڈیٹرز سے متعلق G&E پر مزید رہنمائی کے لیے G&E طریقۂ کار دیکھیں(۔ گروپ اور زیادہ تر گروپ کمپنیوں کے لیے بروقت آزاد خارجی آڈیٹر KPMG ہے۔
 

پرائیویٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز

ہم پرائیویٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کو/ کی طرف سے کسی بھی قسم کے G&E کی پیشکش کر سکتے ہیں یا اسے قبول کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ:
  • فی معاملہ فی کس 200 £ کی تھریشولڈ کی قیمت سے کم )یا اس سے کم مقامی مماثل( ہو
  • قانونی، کبھی کبھار اور موزوں کاروباری طرز عمل کے مطابق ہو

ہمارے لیے پیشگی تحریری منظوری حاصل کرنا ضروری ہے:

  • £200 تھریشولڈ سے اوپر کے کسی بھی G&E کی پیشکش کرنے یا قبول کرنے کے لیے ہمارے لائن مینیجر سے

ہمیشہ یاد رکھیں:

  • درخواستوں کو منظوری دیتے وقت، منظوری دینے والوں کے لیے اس چیز سے مطمئن ہونا ضروری ہے کہ مجوزہ G&E ان توقعات میں سے کسی کے ساتھ متناقض نہ ہو جو اوپر بیان کی گئی ہیں اور خاص طور پر یہ کہ وقت اور/یا وسیع تر سیاق یہ پتہ دینے والا نہ سمجھا جا سکتا ہو کہ G&E کے ذریعہ کسی بھی فیصلہ پر اثر انداز ہوا جا سکتا ہے
  • ایسی بھی استثنائی صورتحال ہو سکتی ہیں جہاں پیشگی منظوری ممکن نہ ہو۔ منظوری کی درخواست جلد سے جلد دی جانی چاہیے اور اس بارے میں فراہم کردہ تحریری جواز کے ساتھ G&E دیے یا لیے جانے کے بعد سات دن کے اندر اندر دی جانی چاہیے اس تعلق سے کہ پیشگی منظوری کیوں نہیں طلب یا حاصل کی گئی تھی
  • لائن مینیجر، مقامی LEX کونسل سے رجوع کرتے ہوئے، یہ طے کرے گا کہ گروپ کمپنی کے ملازمین کو یا ان کی طرف سے پیشکش یا وصول کیے جانے والے کسی ایسے G&E کے ساتھ کیا کیا جانا ہے جو قابل اطلاق تھریشولڈ سے زیادہ ہو۔ عام طور پر، اس طرح کے G&E کو مسترد کر دیا جانا چاہیے یا لوٹا دیا جانا چاہیے۔ اگر یہ غیر موزوں ہوگا یا قانون شکنی کا باعث ہوگا تو G&E اس بنیاد پر قبول کیا جا سکتا ہے کہ یہ متعلقہ گروپ کمپنی کی ملکیت بن جائے
  • آپ کو چاہیے کہ ضروری G&E کی منظوری حاصل کرنے کے لیے اس کے لیے ذاتی طور پر ادائیگی کرتے ہوئے یا کسی اور سے اس کے لیے ادائیگی کراتے ہوئے اپنے فرض سے کبھی گریز نہ کریں
  • تمام G&E میں موزوں کاروباری اخراجات کی پالیسیوں اور طریقۂ کار کے مطابق خرچ کیا جانا چاہیے
  • تفریح کسی بھی صورت میں BAT کے کارکنان کی موجودگی کے بغیر BAT کے خرچ پر نہیں ہونی چاہیے
  • شبہ سے بچنے کی خاطر، اس پالیسی کے طے شدہ معیاروں سے بچنے کے لیے G&E کو چھوٹے مقداروں/قدروں میں تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے
  • G&E عام طور پر ان لوگوں کے حوالے کیا جانا چاہیے جن کے ساتھ BAT کا کاروباری رشتہ ہے، نہ کہ ان کے دوست یا رشتہ دار کے۔ لیکن اگر کسی فرد کے دوست، رشتہ دار یا دیگر مہمان شرکت کرتے ہیں تو اخراجات تھریشولڈ کے مقاصد کے لیے اس پالیسی میں جمع کیے جانے چاہئیں
  • استثنائی منظوریوں اور بلا استثناء منظوریوں سے متعلق مزید رہنمائی کے لیے G&E کے طریقۂ کار کی طرف رجوع کریں جو کچھ محدود حالات میں دستیاب ہو سکتی ہیں
  • اضافی معلومات G&E کے طریقۂ کار اور G&E سے متعلق کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات میں دستیاب ہیں
 

گروپ کمپنیوں کی جانب سے G&E

گروپ کمپنی کی طرف سے ملنے والے G&E کو قبول کرنے کے سلسلہ میں ملازمین پر کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔ گروپ کمپنی کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس طرح کے کوئی بھی G&E قانونی طور پر جائز، موزوں اور متناسب ہیں۔
 

رسمی ریکارڈ رکھنا اور نگرانی کرنا

سرکاری افسران کے لیے G&E ٹریکر کی دیکھ بھال اور مانیٹرنگ کے لیے اور یہ یقینی بنانے کے لیے ہر گروپ کمپنی ذمہ دار ہوگی کہ پرائیویٹ سیکٹر کے G&E کا ایک رجسٹر اور ان تمام G&E کا ایک رجسٹر رکھا جائے جو تھریشولڈ سے اوپر ہوتے ہیں۔
 

اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سے ممالک میں سرکاری افسران کو G&E قبول کرنے کی اجازت نہیں ہے اور عموما رشوت مخالف قوانین بہت ہی سختہیں۔

 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے
  • اعلی انتظامیہ سے
  • اپنے مقامی LEX کونسل سے
  • ہیڈ آف کمپلائنس: sobc@bat.com