Close
 
 
 

لابنگ اور شمولیت

 
 

لابنگ اور شمولیت

BAT کارپوریٹ کی شفافیت کے تئیں پرعزم ہے۔ ایک ذمہ دار کمپنی کی حیثیت سے خارجی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہماری شمولیت کی تمام سرگرمیاں شفافیت، کھلے پن اور دیانتداری کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔ ہم پالیسی سے متعلق اس بحث و مباحثہ میں جائز شراکت کر سکتے ہیں جو ہمارے آپریشنز کو متاثر کرتا ہے اور ہمارے ملازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس پالیسی5کے مطابق شامل ہوں۔

 

گروپ کے پاس ادا کرنے کے لیے قانونی کردار ہے

سیوک پارٹنرشپ ذمہ دارانہ کاروبار اور پالیسی سازی کا ایک بنیادی پہلو ہے، اور BAT کے ملازمین پالیسی سے متعلق کارروائی میں شفاف اور کھلے انداز میں شرکت کریں گے، ان مارکیٹوں کے تمام قوانین و ضوابط کی تعمیل کرتے ہوئے جن میں وہ کام کرتے ہیں، جس میں تمام لابنگ رجسٹریشن اور رپورٹنگ کی ضروریات بھی شامل ہیں۔

سیاست دانوں، پالیسی سازوں اور ضابطہ کاروں کے ساتھ شمولیت، شفاف طریقہ سے اور درستگی کا پوری طرح خیال رکھتے ہوئے انجام دیے جانے کی صورت میں، پالیسی سازی میں فیصلوں کے لیے ایک بنیاد کے طور پر بہترین معلومات کو استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

 

شفافیت اور اعلی درجہ کے پیشہ ورانہ معیار

خارجی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شمولیت کے وقت، گروپ کمپنیوں اور ملازمین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ:
  • وہ پالیسی سے متعلق کارروائی میں کھلے اور شفاف انداز میں شرکت کرتے ہیں، ان مارکیٹوں کے تمام قوانین و ضوابط کی تعمیل کرتے ہوئے جن میں ہم کام کرتے ہیں
  • وہ خود کی شناخت ہمیشہ نام اور کارپوریٹ سے الحاق کے ساتھ کرتے ہیں
  • وہ ہماری رشوت ستانی اور بدعنوانی مخالف پالیسی کی تعمیل کرتے ہیں، بشمول اس کے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کے کسی فیصلہ پر غیر مناسب طریقہ سے اثر انداز ہونے کے لیے جو گروپ یا کسی گروپ کمپنی کے فائدہ کے لیے کام کرتا ہے بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر کسی ادائیگی، تحفہ یا دیگر منافع کی پیشکش نہیں کرتے ہیں یا نہیں دیتے ہیں
  • وہ کسی دیگر پارٹی سے تعلق رکھنے والی خفیہ معلومات کسی سے نہیں طلب کرتے ہیں یا دانستہ طور پر حاصل نہیں کرتے ہیں، یا کسی پر فریب ذریعہ سے معلومات نہیں حاصل کرتے ہیں
  • وہ رازداری کے فرائض کو توڑنے کے لیے کسی بھی شخص کو ترغیب نہیں دیتے ہیں
  • وہ ایسے تعمیری حل پیش کرتے ہیں جو، کسی منفی ان چاہے نتائج کو کم سے کم کرتے ہوئے، ضابطہ کے مقاصد کو بہترین طریقہ سے پورا کریں گے
 

تھرڈ پارٹیاں

BAT میوچوئل انٹرسٹ کے تعلق سے پالیسی کے مسائل پر تھرڈ پارٹیز کا سپورٹ کرتا ہے۔ ایسے معاملوں میں، گروپ کمپنیوں اور ملازمین کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ:
  • وہ تجارتی رازداری سے متعلق شرائط اور ڈیٹا پروٹیکشن کے قوانین کے مطابق، تھرڈ پارٹی کے اداروں کے تعاون کا عوامی طور پر اعتراف کرتے ہیں
  • وہ کسی تھرڈ پارٹی کو کبھی ایسے انداز میں کام کرنے کے لیے نہیں کہتے ہیں جو اس لابنگ اور شمولیت کی پالیسی سے متناقض ہو
  • وہ، لابنگ رجسٹریشن اور رپورٹنگ کی شرائط کو منضبط کرتے ہوئے، تمام تھرڈ پارٹیز سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ ان مارکیٹوں کے قوانین و ضوابط کی تعمیل کریں جن میں وہ کام کرتی ہیں
 

درست، ثبوت پر مبنی مواصلات

خارجی شمولیت کو انجام دیتے وقت، ملازمین کے لیے یہ کوشش کرنا ضروری ہے کہ وہ:
  • فیصلہ سازی کے لیے بہترین معلومات فراہم کرتے ہوئے ضابطہ کاروں، سیاست دانوں اور پالیسی سازوں کے ساتھ درست، مکمل اور ثبوت پر مبنی معلومات شیئر کرتے ہیں
 

سرکاری افسران کو مالی سفری تعاون

سرکاری افسران کو سفر اور/یا رہائش سے متعلق مالی تعاون فراہم کرنا منع ہے )مثلا کسی تقریب یا کاروباری میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے ان کے سفر/رہائش کے لیے ادائیگی کرنا(۔ اگر کوئی ایسی استثنائی صورت حال سامنے آتی ہے جو اس اصول میں تبدیلی کیے جانے کی درخواست کو بجا ٹھہراتی ہے تو ضروری ہے کہ اسے G&E کے طریقۂ کار کے مطابق گروپ ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز اور گروپ ہیڈ آف بزنس کنڈکٹ اینڈ کمپلائنس کے ذریعہ منظوری دی جائے۔
 

خارجی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شمولیت کے وقت، گروپ کمپنیوں اور ملازمین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ پالیسی سے متعلق کارروائی میں کھلے اور شفاف انداز میں شرکت کرتے ہیں، ان مارکیٹوں کے تمام قوانین و ضوابط کی تعمیل کرتے ہوئے جن میں ہم کام کرتے ہیں

 

کس سے بات کریں

  • اپنے لائن مینیجر سے
  • اعلی انتظامیہ سے
  • اپنے مقامی LEX کونسل سے
  • ہیڈ آف کمپلائنس: sobc@bat.com
5 لابنگ اور شمولیت کی یہ پالیسی آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹس ) OECD ( پرنسپلس فار ٹرانسپیرینسی اینڈ انٹیگریٹی ان لابنگ پر مبنی ہے۔