Close
 
 

ہمارے کام کا طریقہ کار

 
Skip Breadcrumb

Breadcrumb

 

ہمارے کاروباری طرز عمل کا معیار برٹس امریکن ٹوبیکو کی عالمی پالیسیوں کا مجموعہ ہے۔ جو دیانتداری کے اعلی معیارات کا اظہار ہے اور جن کو برقرار رکھنے کیلئے ہم پرعزم ہیں۔

اس دستاویز میں:

گروپ سے مراد برٹس امریکن ٹوبیکو پی ٹی سی اور اسکی زیلی تنظیمیں ہیں۔

گروپ کمپنی سے مردا برٹس امریکن ٹوبیکو گروپ کی کوئی بھی کمپنی ہے۔

معیارت اور SOBCسے مراد، اس دستاویز میں بیان کردہ گروپ کے معیارات اور یا وہ معیارات ہو سکتے ہیں جن کو کسی گروپ کمپنی کی جانب سے مقامی طور پر سیاق و سباق کے مطابق اختیار کیا گیا ہو۔

ملازمین میں ڈائریکٹر، افسران اور گروپ کمپنیون کے مستقل ملازمین شامل ہیں۔

قوانین کے حوالہ جات میں تمام قابل اطلاق قومی اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط شامل ہیں۔

LEXکا مطلب قانونی اور بیرونی امور ہے۔

SOBCکا مقامی انداز یا ورژن

گروپ میں آپریٹ کرنے والی ہر کمپنی کو لازماً SOBCیا انکی عکاسی کرنے والے اپنے معیارات کی پاسداری کرنی چاہئے۔اگر کوئی گروپ کمپنی SOBCکے مقامی انداز یا ورژن کو نافذ کرنا چاہتی ہے تو اسے کم از کم SOBCکی طرح ہی تاکیدی ہونا چاہئے یا اس کو اپنانے سے پہلے گروپ LEXلیڈرشپ ٹیم کے ذریعہ نوٹ کرنا چاہئے۔اگر SOBCمقامی قوانین سے متصادم ہے تو پھر قوانین کو فوقیت حاصل ہے۔

SOBCترجیح

(یا مقامی ورژن یا انداز اگر قابل اطلاق ہو) اور کسی گروپ کمپنی کے زریعہ جاری کردہ کسی بھی دوسری دستاویز (ملازمت کے معاہدوں سمیت) کے مابین تنازعہ یا عدم مطابقت کی صورت میں، SOBCکی شرائط (یا مقامی انداز، اگر قابل اطلاق ہوں) غالب ہوں گی۔

سالمیت کے تئیں عزم

ہمیں SOBC(یا مقامی مساوی) اور ان تمام قوانین و ضوابط کی لازماً پابندی کرنا ہو گی کو گروپ کمپنیوں، اپنے کاروبار اور اپنے آپ پر لاگو ہوتے ہیں۔ہمیں ہمیشہ اعلی معیار کی دیانتداری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔

ہمارے اقدامات ہمیشہ قانون کے مطابق ہونے چاہئے۔کیونکہ ہم نے مستحکم ہو کر آگے بڑھنا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماے کاروباری طریقہ کار اور رویوں کو ذمہ دار، دیانتدار، مخلص اور قابل اعتماد ہونا چاہئے۔

ہم سب سے توقع کی جاتی ہے، کہ ہم SOBCیا اس کے مقامی مساوی کو جانیں، سمجھیں اور ان کی پیروی کریں۔

SOBCکا اطلاق BATکے تمام ملازمین، اسکی ذیلی تنظیموں اور مشترکہ منصوبوں پر ہوتا ہے۔ جنہیں BATکنٹرول کرتا ہے۔اگر آپ ہمار ے ساتھ کام کرنے والے ٹھیکیدار، عارضی مقررہ فرد، زیر تربیت افراد، ایجنٹ یا کنسلٹنٹ ہیں، تو ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ SOBCکے ساتھ مستقل انداز میں کام کریں اور اپنی ہی تنظیم میں اسی طرح کے معیارات کا اطلاق کریں۔ہم اپنے فراہم کنندگان یا سپلائرز کی جانب سے SOBCیا BATکے ضابطہ اخلاق کی ہر ممکن پاسداری کی ہر ممکن توقع کرتے ہیں۔

قائدین کی میراث

قائدین کی میراث ہماری حکمت عملی کا ایک کلیدی جزو ہے۔ ہمیں دوسروں کو منظم کرنے کیلئے مثال پیش کر کے انکی رہنمائی کرنی چاہئے۔ اپنے ہی رویہ کے ساتھ ظاہر کر کے کہ دیانتداری کے ساتھ اور SOBCکے تحت توقع کردہ رویوں کے مطابق عمل کرنے کا کیا مطلب ہے۔

لائن مینیجرز کا کردار

ہماری SOBC، پالیسیاں اور طریقہ کار ہر ایک پر لاگو ہوتے ہیں، خواہ انکا کردار یا سنیارٹی کچھ بھی ہو۔ مینیجرSOBCکے کلیدی رول ماڈل ہیں۔ اگر آپ لوگوں کو منظم کرتے ہیں تو آپ کو لازماً یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کے ماتحت کام کرنے والےSOBCکو پڑھیں اور وہ رہنمائی، وسائل اور تربیت حاصل کریں جن کی انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان سے کیا توقع کی جاتی ہے۔

لائن مینیجرز سے توقع کی جاتی ہے:
  • BATکی قدروں کو جانیں اور حق کیلئے آواز اٹھائیں۔
  • اپنی ٹیم کی رہنمائی کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ کس طرح دیانت داری سے ہر کام کرنا ہے اور مستقل طرز عمل کو پہچانیں۔
  • ورک پلیس یا جائے کار پر باہمی مثالی کردار اور احترام
  • ایسے ماحول کو فروغ دیں جس میں انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر خدشات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

خلاف ورزی کے نتائج

SOBCکی خلاف ورزی کرنے والے یا غیر قانونی طرز عمل کیلئے انضباطی کارروائی کی جائے گی۔اس میں سنگین خلاف ورزیوں کیلئے خاص طور پر ملازمت ختم کرنا بھی شامل ہے۔

اگر کوئی مینیجر آپ کو کچھ کرنے کا حکم دیتا ہے یا کسی ایسی چیز کو نظر انداز کرنے کا حکم دیتا ہے جو کہ SOBCیا قانون کی خلاف ورزی ہے۔تو اعلی انتظامیہ، اپنی مقامی LEXکونسل، یا کسی مجاز افسر کے پاس اسے اجاگر کریں۔اگر آپ داخلی طور پر کسی سے بات کرنے کے قابل محسوس نہیں کرتے ہیں تو آپ خفیہ طور پر ہاٹ لائن کے زریعے بھی اس معاملے کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

ہمارا پنا اخلاقی فیصلہ

SOBCہر اس صورتحال کا اندازہ نہیں کر سکتا ہے جس کا ہمیں دوران کام سامنا ہو سکتا ہے۔سب سے بڑھ کر ہمیں لازما وہ چیز منتخب کرنی چاہئے جس پر ہم واقعتا عمل کا درست طریقہ ہونے کا یقین کرتے ہیں۔اور اگر یہ بات غیر واضح ہے تو اپنے اپ سے پوچھیں؛
  • کیا یہ قانونی ہے؟
  • کیا یہ ہمارے داخلی قوانین اور رہنمائی کے مطابق ہے،جو صورتحال پر لاگو یا نافذ ہو سکتی ہے
  • کیا یہ درست محسوس ہوتا ہے؟
  • کیا میں کمپنی بورڈ، اپنے خاندان اور دوستوں، یا میڈیا کو اپنے طرز عمل کی وضاحت کرنے میں آرام دہ محسوس کروں گا؟
  • میرے طرز عمل کا اثر کس پر پڑتا ہے اور کیا وہ اپنے نزدیک اسے مناسب سمجھیں گے؟

اگر ان میں سے کسی بھی سوال کا جواب، نہیں،ہے یا آپ کو یقین نہیں ہے تو پھر آگے مت بڑھیں اور اپنے لائن مینیجر، اعلی انتظامیہ، اپنی مقامی LEXکونسل سے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں، یا ہیڈ آف کمپلائنس سے Sobc@bat.comپر رابطہ کریں۔

خلاف ورزی کی اطلاع دینے کی ڈیوٹی

ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم SOBCیا قانون کی خلاف ورزی میں کسی بھی مشتبہ غلط کارروائی کی اطلاع دیں۔ ہمیں گروپ سے وابستہ افراد یا تیسرے فریقین کے زریعے بھی کسی ایسے طرز کی اطلاع دینی چاہئے۔

یقین دہانی کر لیں کہ SOBCیا BATغیر قانونی طرز عمل کی مشتبہ خلاف ورزیو ں کے اطلاع دہندہ یا تشویش کا اظہار کرنے والے لوگوں کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی برداشت نہیں کرے گا۔

خلاف ورزی کے نتائج

SOBCکی خلاف ورزی کرنے والے یا غیر قانونی طرز عمل کیلئے انضباطی کارروائی کی جائے گی۔اس میں سنگین خلاف ورزیوں کیلئے خاص طور پر ملازمت ختم کرنا بھی شامل ہے۔

گرو پ اور اس میں شامل افراد کیلئے SOBCیا قانون کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔اگر یہ طرز عمل مجرمانہ ہو سکتا ہے، تو اس کی تفتیش کیلئے حکام کے پاس بھیجوا کر اسکے نتیجے میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

سالانہ توثیق

ہر سال تمام لوگ اور کاروباری اداروں کو باضابطہ طور پر SOBCکی تعمیل کی تصدیق کرنا ہو گی۔

بحیثیت فرد واحد، ہم اپنے سالانہ SOBCسائن آف کے ذریعہ SOBC کیلئے اپنے عزم اور وابستگی کی تجدید نو کرتے ہیں۔اور شفافیت کی خاطر کسی بھی ذاتی مفاد کے ٹکراؤ کا از سر نو اعلان کرتے ہیں۔

کے ٹکراؤ کا از سر نو اعلان کرتے ہیں۔
ہمارے کاروباری ادارے کنٹرول نیویگیٹرز کے زریعے اپنے کاروبار کے علاقے یا مارکیت میں SOBCکی تعمیل کے مناسب طریقہ کار کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہیں۔