Close
 
 

فلاحی شراکت داریاں

 
Skip Breadcrumb

Breadcrumb

 

ہم بطور کارپوریٹ شہری بزنس کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور گروپ کمپنیوں کو مقامی برادری اور خیراتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی ترغیب دیتے ہیں۔

درست وجوہات کی بنیاد پر خیرات کرنا یا دان کرنا

گروپ کمپنیاں رفاعی شراکتیں اور اس طرح کی معاشرتی سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ بشرطیکہ یہ جائز ہوں اور کسی ناجائز کاروبار یا دوسرے فوائد کے حصول کیلئے نہ بنائی جائیں۔

گروپ کمپنیوں کو کارپوریٹ سماجی سرمایہ کاری کے گروپ اسٹریٹجک فریم ورک کے حوالے سے انکی مجموعی حکمت عملی کے تناظر میں خیراتی شراکت داری یا اس جیسی کسی بھی سماجی سرمایہ کاری کیلئے کسی بھی تجویز کو ہمیشہ زیرغور لانا چاہیے۔

ساکھ اور حیثیت کی تصدیق کرنا

گروپ کمپنیوں کو وصول کنندگان کی ساکھ اور حیثیت کی تصدیق کئے بغیر کوئی رفاعی شراکت ہر گز نہیں کرنی چاہیئے۔

کوئی شراکت کرنے سے قبل گروپ کمپنیوں سے توقع کی جاتی یے کہ وہ اپنے آپ کو مطمئن کریں کہ وصول کنندہ نیک نیتی اور خیراتی مقاصد کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس طرح کی شراکت کو کسی بھی ناجائز مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا

ان ممالک میں جہاں خیراتی اداروں کو اندراج کرنے کی ضرورت ہوتی یے۔ گروپ کمپنیوں کو شراکت کرنے سے پہلے اپنی رجسٹرڈ حیثیت کی تصدیق کرنی چاہیئے۔

ہم جو کچھ دیتے ہیں اسے مکمل طور پر ریکارڈ کرتے ہیں

کسی گروپ کمپنی کی جانب سے کسی بھی رفاعی شراکت یا دیگر کارپوریٹ معاشرتی سرمایہ کاری کا کمپنی کے کھاتوں میں اندراج ضروری ہے۔ اور اگر ضروری ہو تو کمپنی یا وصول کنندہ کی جانب سے عوامی ریکارڈ پر رکھا جائے

گروپ کمپنیوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ شراکت کو جس کی وہ LEX کی جانب سے استحکام کی اطلاع دہندگی کے مقاصد کیلئے رپورٹ کرتے ہیں۔ انکے مطابق جو وہ مالی اور قانونی رپورٹنگ کے مقاصد کیلئے شعبہ فنانس کے توسط سےرپورٹ کرتے ہیں۔

سرکاری عہدے داران

ہمیں رسمی عوامی خیراتی ادارے میں ان کی درخواست پر یا سرکاری معاہدے کے بدلے میں یا واقفیت کے ساتھ، کسی سرکاری کاروائی کے نتیجے میں یا کسی بھی گروپ کمپنی کو فائدہ اٹھانے کیلئے سرکاری افسران پر ناجائز دباؤ ڈالنے کیلئے چندہ نہیں دے سکتے۔

کسی سرکاری عہدے دار یا کسی تیسرے فریق کے خیراتی ادارے میں تعاون، جیسے سرکاری عہدے دار کے کنبہ کے ممبر، دوست یا ساتھی، سرکاری کاروائی کے بدلے میں یا سرکاری کارروائی کے نتیجے میں یا غیر سرکاری طور پر سرکاری افسران کو متاثر کرنے کے راستے میں کسی بھی گروپ کمپنی کا فائدہ اٹھانا ممنوع ہے۔

(سرکاری عہدے داروں '' کی تعریف کیلئے مفاد کے ٹکراؤ کی پالیسی دیکھیں )

کس سے بات کریں

آپ کا لائن مینیجر
اعلٰی انتظامیہ
آپ کی مقامی LEXکونسل
کمپلائنس کے سربراہ
()