Close
 
 

اندرونی طور پر معاملات کو نمٹانااور مارکیٹ کا ناجائز استعمال

 
Skip Breadcrumb

Breadcrumb

 

ہم پوری دنیا میں منصفانہ اور کھلی سیکیورٹیز مارکیٹوں کی معاونت و تائید کے لئے پرعزم ہیں ملازمین کو داخلی معلومات کی بنیاد پر معاملہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی قسم کی مارکیٹ کے ناجائز استعمال میں ملوث ہونا چاہیے۔

"اندرونی معلومات ایک مخصوص نوعیت کی معلومات ہیں جو:

  • عام طور پر دستیاب نہیں ہوتی ہیں:
  • براہ راست یا بالواسطہ رشتہ کسی عوامی سطح پر نقل کی جانے والی کمپنی سے یا اس کے حصص یا دیگر سیکیورٹی سے متعلق ہے اور
  • اگر عام طور پر دستیاب ہوتی ہے تو اس کا کمپنی کے حصص یا دیگر سیکیورٹیز یا اس سے متعلقہ سرمایہ کاری کی قیمت پر نمایاں اثر پڑے گا۔

مارکیٹ کا ناجائز استعمال

ہمیں کسی بھی قسم کی مارکیٹ کا ناجائز استعمال نہیں کرنا چاہیے بشمول:
  • اندر کی معلومات کا نامناسب انکشاف
  • اندر کی معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹیز میں ڈیلنگ
  •  اندر کی معلومات کا ناجائز استعمال
  • مارکیٹ کی سازباز میں مشغول ہونا

،،مارکیٹ کے ناجائز استعمال،،سے مراد وہ طرزعمل ہے جو مالیاتی مارکیٹوں کی سالمیت اور سیکیورٹیز اور مشتقات میں عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے بیشترممالک میں مارکیٹ کا ناجائز استعمال اور اندرونی کاروبار اس کا ارتکاب کرنا یا دوسروں میں اس کی حوصلہ افزائی کرنا غیرقانونی ہے۔

ایک ایسا طرز عمل جو برطانیہ میں مارکیٹ کے ناجائز استعمال یعنی کاروبار کو تشکیل دے سکتا ہے اس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے انٹر ایکٹ پر ہمارا شیر ڈیلنگ کے لیے ضابطہ دیکھیں۔

اندر کی معلومات سے نمٹنا

اگر ہمارے پاس ایسی معلومات ہو یا موصول ہوئی ہو جو کسی بھی عوامی تجارتی گروپ کمپنی سے متعلق اندرونی معلومات ہو سکتی ہیں تو ہمیں اس سے فوری طور پر اپنے جنرل مینجر ہیڈ آف فنکشن یا اگر معلومات کسی مخصوص پروجیکٹ سے متعلق ہو تو پروجیکٹ لیڈر کے ساتھ بات کرنی چاہیے بصورت دیگر ہمیں یہ معلومات کسی خاص اجازت کے بغیر ظاہر نہیں کرنی چاہیے اور پھر صرف درج ذیل پر ظاہر کی جانی چاہیے۔
  • ان ملازمین کو جنہیں اپنے کام کے ایجنٹس یا ایک گروپ کمپنی کے نمائندوں کو انجام دینے کے لئے ضرورت ہوتی ہے
  • جورازداری کا فریضہ کے مرہون منت ہوتے ہیں اس کی جانب سے کام انجام دینے کے لیے اس طرح کی معلومات کا تقاضہ کرتے ہیں

اندر کی معلومات سے نمٹتے ہوئے خیال رکھنا ضروری ہے کیونکہ اس کے غلط استعمال کا نتیجہ گروپ کمپنیوں اور متعلقہ افراد کو دیوانی یا فوجداری مقدمات اور جرمانوں کی صورت میں ہو سکتا ہے

اگر آپ غیر یقینی حالت میں ہیں آیا کہ آپ کے پاس اندرونی معلومات ہیں تو برٹش امریکن ٹوبیکو پی ایل سی یا متعلقہ کمپنی کے سیکرٹری سے رابطہ کریں۔

ذمہ دارانہ شیئر ڈیلنگ

ہمیں کسی بھی عوامی تجارتی کمپنی (چاہے گروپ ہو یا غیر گروپ)کی سیکورٹیز میں ہر گز مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ یا اس کمپنی سے متعلق اندرونی معلومات رکھنے کے دوران دوسروں کو اس معاملہ کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہئے۔

اگر آپ کسی عوامی تجارتی گروپ کمپنی کی سیکورٹیز میں ڈیلنگ کا ارادہ رکھتے ہیں اور وقتا فوقتا اس کمپنی سے متعلق اندرونی معلومات تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو آپ کو شیئر ڈیلنگ کے مقامی قوانین کی جن کا آپ پر اطلاق ہوتا ہو اور اس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ کسی کوڈ کی بھی لازما تعمیل کرنا ہو گی۔

،،سیکورٹیز،، میں حصص (بشمول امریکی ڈیپازٹ کی رسیدیں) اختیارات، فیوچرز اور کسی دوسرے قسم کے مشتق معاہدے، قرضوں، اجتماعی سرمایہ کاری کے اقدامات میں یونٹس(جیسے فنڈز)مالیاتی فرق کیلئے معاہدے، بانڈز، نوٹس یا کوئی دیگر سرمایہ کاریاں شامل ہیں۔ جن کی قدر کا تعین ایسی سیکورٹیز کی قیمت سے کیا جاتا ہے۔

،،ڈیلنگ یا لین دین،،کی وسیع تعریف کی گئی ہے اور اس میں کوئی بھی فروخت، خریداری یا منتقلی (بشمول بطور تحفہ)کے ساتھ ساتھ اسپریڈ بیٹس،متفرق معاہدے یا دیگر مشفقات جس میں سیکورٹیز، بلاواسطہ، بلواسطہ شامل ہیں۔چاہے آپ کی جانب سے یا کسی اور کی طرف سے کی گئی شامل ہیں۔

شیئر ڈیلنگ میں برٹش امریکن ٹوبیکو کے،، ان اسائیڈرز،، پر لاگو ہونے والے قواعد وضح ہیں۔ جن کے لئے برٹش امریکن ٹوبیکو پی ایل سی کی سیکورٹیز میں ڈیلنگ پر اضافی پابندیاں عائد ہیں۔قانون کے مطابق ہم سے ان تمام ان سائیڈرز کی ایک فہرست رکھنے کا تقاضا کیا جاتا ہے جن کو انفرادی طور پر ان کی حیثیت سے مطلع کیا جائے گا۔

کس سے بات کریں

آپ کا لائن مینیجر
اعلٰی انتظامیہ
آپ کی مقامی LEXکونسل
کمپلائنس کے سربراہ
()