Close
 
 

درست کھاتہ داری یعنی حساب کتاب کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنا

 
Skip Breadcrumb

Breadcrumb

 

ایماندارانہ، درست اور معقول ریکارڈنگ اور مالی و غیر مالی معلومات کی اطلاع دہندگی گروپ کی ساکھ کیلئے، اس کی قانونی، ٹیکس آڈٹ اور ریگولیٹری زمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت اور گروپ کمپنیوں کے کاروباری فیصلوں اور اقدامات کی مدد کیلئے ضروری ہے

درست معلومات اور اعداد شمار

ہم جو بھی ڈیٹا تخلیق کرتے ہیں چاہے وہ مالی ہو یا غیر مالی، اس میں لین دین اور واقعات کی درست عکاسی کرنا لازمی ہے

ہمیں مالی اور دیگر کاروباری معلومات کی اطلاعات فراہمی کیلئے قابل اطلاق قوانیب، بیرونی اکاؤنٹنگ کی ضرویات اور گروپ کے طریق کار پر عمل کرنا چاہیے۔

اس کا اطلاق لازمی ہے چاہے ڈیٹا کاغذ یا الیکٹرانک شکل میں ہو یا کسی اور زریعہ سے ۔

درست ریکارڈ مرتب کرنے میں ناکامی گروپ کی پالیسی کے منافی ہے اور یہ غیر قانونی بھی ہو سکتا ہے۔

غلط ریکارڈ مرتب کرنے یا حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنے کوئی جواز نہیں ہے۔ ایسا طرزعمل دھوکا دہی کے مترادف ہو سکتا ہے اور اسکا نتیجہ سول یا مجرمانہ زمہ داری بن سکتا ہے۔

ریکارڈز کا انتظام

گروپ کمپنیوں کو ریکارڈ مینجمنٹ پالیسیوں اور طریقہ کار کو اپنانا ہو گا جو گروپ ریکارڈ مینجمنٹ پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ہمیں اپنے تمام کاروباری ریکارڈ کو ان پالیسیوں اور طریقہ کار کے مطابق ترتیب دینا چاہیے اور اجازت نہ ملنے تک کمپنی کے ریکارڈ کو تبدیل یا تباہ نہیں کیا جائے گا۔

ہمیں خود پر لاگو ہونے والے ریکارڈ مینجمنٹ پالیسی اور طریقہ کار سے واقفیت ہونی چاہیے

اکاؤنٹنگ کے معیارات کی پاسداری کرنا

مالی اعداد وشمار (جیسے بکس،ریکارڈز اور اکاؤنٹ) عام طور پر قبول شدہ اکاؤنٹنگ اصولوں اور گروپ کے اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ کی پالیسیوں اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیئے۔

گروپ کمپنیوں کے مالی اعداد و شمار کو انکے ملک میں عوامی سطح پر قبول شدہ اکاؤنٹنگ کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔

گروپ رپورٹنگ کیلئے ڈیٹا کو گروپ کی اکا-ونٹنگ پالیسیوں (IFRS) اور طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیئے

بیرونی آڈیٹرز یعنی پڑتال کنندگان کے ساتھ تعاون کرنا

ہمیں گروپ کے بیرونی اور داخلی آڈیٹرز یعنی پڑتال کنندگان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے۔اور یہ یقینی بنانا چاہئیے کہ ان کے پاس موجود تمام معلومات جو بھی گروپ کمپنی کے آڈٹ یعنی پڑتال سے متعلق ہو(متعلقہ آڈٹ کی معلومات)اس کمپنی کے بیرونی آڈیٹرز کو مہیا کی جائیں۔

قانونی طور پر مراعات یافتہ دستاویزات کے معاملے میں بیرونی آڈیٹرز کے ساتھ مکمل تعاو ن کی ہماری ذمہ داری قانونی رکاوٹوں سے مشروط ہے۔

بصورت دیگر ہمیں بیرونی آڈیٹروں کی کسی بھی درخوست کا فوری جواب دینا چاہئے۔اور انکو متعلقہ عملے اور دستاویزات تک مکمل اور بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دینی چاہئے۔

کسی بھی صورت میں ہمیں بیرونی یا داخلی آڈیٹرز کو گمراہ کن، نامکمل یا غلط معلومات فراہم نہیں کرنا چاہئے۔

لین دین کی کھاتہ داری کرنا یا انہیں دستاویزی صورت دینا

تمام لین دین اور معاہدوں کو ہر سطح پر مناسب طور پر درست اور مکمل ریکارڈ ہونا چاہئے۔
گرو پ کمپنیوں کے زریعے داخل تمام معاہدوں، چاہے وہ کسی اور گروپ،کمپنی یا کسی تیسرے فریق کے ساتھ ہوں، اس کا ثبوت تحریری طور پر ہو نا چاہئے۔

اگر ہم کسی گروپ کمپنی کی جانب سے کسی معاہدے کی تیاری، بات چیت یا منظوری کے ذمہ دار ہیں تو ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ متعلقہ معاہدوں کی منظوری کی پالیسی اور طریقہ کار کے مطابق اس کی منظوری، دستخط اور ریکارڈنگ ہو۔

کسی گروپ کمپنی کی طرف سے اپنی مصنوعات کی فروخت کے سلسلے میں تیار کردہ تمام دستاویزات چاہئے وہ ملکی ہوں یا برآمدات کیلئے، درست اور مکمل ہونی چاہئے اور اس لین دین کا مناسب جائزہ پیش کرنا چاہئے۔

ٹیکس کسٹمرز یا دیگر حکام کے زریعے ممکنہ معائنہ کیلئے جہاں ضروری ہو وہاں تمام دستاویزات کو (متعلقہ خط و کتابت کے ساتھ ساتھ) برقرار رکھنا چاہئے۔

کس سے بات کریں

آپ کا لائن مینیجر
اعلٰی انتظامیہ
آپ کی مقامی LEXکونسل
کمپلائنس کے سربراہ
()