Close
 
 

کمپنی کے اثاثوں کا تحفظ

 
Skip Breadcrumb

Breadcrumb

 

ہم سب گروپ کی جانب سے تفویض شدہ اثاثو ں کی حفاظت اور مناسب استعمال کے ذمہ دار ہیں۔

کمپنی کے بہترین مفادات میں عمل کرنا:

ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ گروپ کے اثاثوں کو نقصان نہ پہنچے۔ غلط استعمال نہ ہوں۔ ناجائز استعمال نہ ہو یا ضائع نہ کئے جائیں اور دوسروں کی جانب سے انکے ناجائز یا غلط استعمال کی صورت میں لازما اطلاع دی جانی چاہئے۔

گروپ کے اثاثوں میں مادی اور فکری املاک، فنڈز، وقت، ملکیتی معلومات، کارپوریٹ مواقع، ساز و سامان اور سہولیات شامل ہیں۔

چوری اور فنڈز کے غلط استعمال کے خلاف تحفظ کرنا

ہمیں لازما گروپ فنڈز کا تحفظ کرنا چاہئے اور انہیں غلط، دھوکہ دہی اور چوریوں سے بچانا چاہئے۔ اخراجات، واؤچرز، بلوں اور رسیدوں کے لئے ہمارے دعوےلازماً درست اور بروقت جمع کرائے جانے چاہئے۔

،،گروپ فنڈز،، کا مطلب ہے کسی گروپ کمپنی سے تعلق رکھنے والی نقدی یا نقد رقم جس میں ہمارے پاس موجود پیشگی رقم اور ہمارے پاس کمپنی کے کریڈٹ کارڈ شامل ہیں۔

اپنے کام پر کافی وقت صرف کرنا

ہم سب سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے کام پر کافی وقت صرف کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔

کام کے دوران، ہم سے پوری طرح مشغول ہونے اور کسی متعدل سطح سے مبراء ذاتی سرگرمیاں نہ کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ جو کہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کرتی ہو۔

ہمارے برانڈز اور جدتوں کا تحفظ کرنا

ہمیں گروپ کے اندر موجود تمام منصوبوں اور املاک کا تحفظ کرنا چاہئے۔فکر یا املاک میں پیٹنٹس، کاپی رائٹس، ٹریڈ مارکس، ڈیزائن کے حقوق اور دیگر ملکیتی معلومات شامل ہیں۔

ہمارے اثاثوں تک رسائی کو محفوظ بنانا

ہمیں گروپ اثاثوں تک رسائی فراہم کرنے والی معلومات کا تحفظ کرنا چاہئے۔ کمپنی پر اپرٹی اور نیٹ ورکس بشمول بلڈنگ رسائی کارڈز، آئی ڈی، پاس ورڈ اور کوڈ تک رسائی کیلئے استعمال ہونے والی کسی بھی معلومات کا تحفظ کریں۔

تیسرے فریق کے اثاثوں کا احترام کرنا

ہمیں جان بوجھ کر کبھی بھی نہیں کرنا چاہئے:
  • تیسرے فریق کے مادی اثاثوں کو نقصان پہنچانا، غلط استعمال یا غلط استعمال کرنا
  • تیسرے فریق کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درست پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، کاپی رائٹس یا دیگر دانشوارانہ املاک کی خلاف ورزی کرنا۔
  • غیر مجاز سرگرمیاں انجام دیان جن کا کارکردگیپر منفی اثر پڑتا ہو۔
  • تیسرا فریق نظام یا وسائل۔

ہمیں تیسرے فریق کی مادی اور فکری املاک کے بارے میں وہی احترام کرنا چاہئے۔ جس کی ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ گروپ کے اثاثوں کی جانب دکھائیں گے۔

کمپنی کا سامان استعمال کرنا

ہمیں کمپنی کے ساز و سامان یا سہولیات کو ذاتی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ ماسوائے اس کے جو ذیل میں بتایا گیا ہے اور کمپنی کی پالیسی کے مطابق۔
کمپنی کے ساز و سامان اور ہمارے لئے جاری کردہ یا دستیاب کردہ سسٹم کا محدود، کبھی کبھار یا واقعاتی ذاتی استعمال کی اجازت ہے۔بشرطیکہَ
  • معقول ہو اور ہمارے کام کی مناسب کارکردگی میں مداخلت نہ کرتا ہو۔
  • ہمارے سسٹم کی کارکردگی پر منفی اثر نہ ڈالتا ہو۔
  • کسی غیر قانونی یا ناجائز مقصد کیلئے استعمال نہ ہو۔

مناسب اور مختصر ذاتی فون، ای میل اور انٹرنیٹ

غلط استعمال میں درج زیل شامل ہیں:
  • وہ مواصلات جو توہین آمیز، بدنام کرنے والے،جنسی پسند، نسل پرست، فحش، اور یا کسی دیگر لحاظ سے خرا ب ہوں۔
  • غلط کاپی رائٹ، لائسنس یافتہ، یا دیگر ملکیتی مواد کو غلط طریقے سے پھیلانا۔
  • چین لیٹرز، اشتہارات یا درخواستیں بھیجنا (جب تک اس کی اجازت نہ ہو)۔
  • نامناسب انٹرنیٹ سائٹس دیکھنا۔

کس سے بات کریں

آپ کا لائن مینیجر
اعلٰی انتظامیہ
آپ کی مقامی LEXکونسل
کمپلائنس کے سربراہ
()