Close
 
 

کام کی جگہ پر احترام و عزت

 
Skip Breadcrumb

Breadcrumb

 

ہمیں اپنے سب ساتھیوں اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مل کر وقار اور احترام والا برتاؤ کرنا چاہیے

ہمارہ یقین

ہم سمجھتے ہیں کہ مزدوری کے بنیادی حقوق بشمول انجمن کی آزادی ہر طرح کے جبری مزدوری کے خاتمے میں بچوں کی مزدوری کے مؤثر خاتمے اور ملازمت اور پیشے کے سلسلے میں امتیازی سلوک کے خاتمے کا احترام کرنا چاہیے۔

کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کے بارے میں بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن ILO کے اعلامیہ کی حمایت کرتی ہے۔
ہم لیبر یعنی مزدور ی کے تمام قوانین، ضابطوں اور ضوابط کی پاسداری کرتے ہیں۔

مساوات اور تنوع کو فروغ دینا

ہم اپنے تمام ملازمین کو مساوی مواقع کی فراہمی اور روزگار کی برابری کو فروغ دے کر ایک شمولیتی افرادی قوت پیدا کرنے کے لئے وقف ہیں۔ ہم اپنے کاروبار کو مستحکم کرنے کے لیے تنوع استعمال کرتے ہیں۔ہم ایک دوسرے کے اختلافات کا احترام کرتے اور جشن مناتے ہیں۔اور اس کی قدر کرتے ہیں جو ہم کو سب میں سے منفرد بناتا ہے۔

ہمیں ساتھیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا چاہیے، جیسا کہ ان سے اپنے لئے توقع رکھتے ہیں اور انکی خصوصیات اور آراء کا احترام کیا جانا چاہیے۔
کسی بھی ملازم کی بھرتی، ترقی،یا  ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے دوران ہمیں ملازمت،رنگ،صنف،عمر، معزوری، جنسی رجحان،طبقے،مذہب،سیاست اورتمباکو نوشی کی عادتیں یا کسی بھی قانونی خصوصیت کو اپنے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دینا چاہئے۔

یہ ILO کنونشن 111 کے لئے ہماری معاونت کی عکاسی کرتا ہے جو کام کی جگہ پر امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق بنیادی اصول طے کرتا ہے۔

ہراساں کرنے اور دھونس دھمکی سے بچاؤ

ایذا رسانی اور دھونس دھمکی کے تمام پہلو، مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ ہم کام کی جگہ سے اس طرح کے کسی بھی عمل یا رویوں کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ایذا رسانی اور دھونس دھمکی میں جنسی، زبانی، غیر زبانی اور مادی طرزعمل کی کوئی بھی شکل شامل ہے، لیکن اسی تک محدود نہیں ہے بلکہ کوئی عمل جو ناگوار، توہین آمیز یا خوفناک ہو۔

اگر ہم اس طرح کے سلوک، یا طرز عمل کا مشاہدہ یا تجربہ کرتے ہیں جو کسی اور طرح سے ناقابل قبول ہے تو ہمیں اپنے لائن مینیجر کو اس کی اطلاع دینی چاہئے۔

ہم اعتماد کی فضاء فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جہاں ملازمین معاملات اجاگر کر سکتے ہیں اور تمام متعلقہ افراد کے اطمینان کے لئے فوری حل تلاش کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے، ہم ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے مقامی شکایات کے طریقہ کار سے خود واقف ہوں۔

ملازمین کی فلاح وبہبود کی حفاظت

ہم اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کوبہت زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور حادثات اور چوٹ کو روکنے اور کام کی جگہ صحت سے متعلق خطرات کو کم سے کم کرنے کے لئے ایک محفوظ کام کرنے کا ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

گروپ کمپنیاں لازماً:

  • ہماری عالمی EHS پالیسی یا قومی قانون کے مطابق صحت اور حفاظت کی پالیسیاں اور طریقہ کار اپنائیں (جو بھی زیادہ ہو)
  • صحت اور تحفظ کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے لئے اپنے ملازمین کے ساتھ مل کر کام کریں
  • ملازمین کے کام/زندگی کے توازن کی حمایت کرنے کی کوشش کریں۔

ہم دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی مادی حفاظت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مستقل کام کریں گے، یہ یقینی بنائیں کہ ہماری پالیسیوں اور معیارات کو سمجھا جائے، اور یہ تربیت فراہم کی جائے لہذا ہر شخص اپنے کام سے متعلق صحت، حفاظت اور حفاظتی امور اور ضروریات سے واقف ہو۔

ہم گروپ کمپنیوں کو مقامی طرز عمل کے مطابق خاندانی دوستانہ پالیسیاں تلاش کرنے اور اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

کس سے بات کریں

آپ کا لائن مینیجر
اعلٰی انتظامیہ
آپ کی مقامی LEXکونسل
کمپلائنس کے سربراہ
()