Close
 
 

آواز اٹھائیں یا بولیں

 
Skip Breadcrumb

Breadcrumb

 

غلط کام سے متعلق بات کرنے کیلئے حوصلہ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ پالیسی ایسا کرنے میں آپ کی مدد کیلئے یہاں موجود ہے۔اور آپ کو اعتماد اور رازداری مہیا کرتی ہے کہ ہم آپ کے تحفظات اور خدشات کیسے دور کرتے ہیں۔

مقامی نامزد کردہ افسران اور SOBCکی یقین دہانی کا طریقہ کار

ہمارے پاس خدشات موصول کرنے کیلئے ذمہ دار آفیسرز تفویض شدہ ہیں،جو پوری دنیا میں مقامی سطح کی بنیاد پر ہیں۔

یہ پالیسی انٹرایکٹ پر دستیاب، گروپ SOBCیقین دہانی کے طریقہ کار کی جانب سے تکمیل کی گئی ہے، جس میں بیان کیا گیا ہے کہ SOBCکی خلاف ورزی کیلئے خدشات یا الزامات کو کس طرح سے آگے بڑھاؤا دیا جاتا ہے اور مزید تفصیل کیلئے ان کی تحقیقات کی جاتی ہے۔

ہم آوازاٹھانے کیلئے آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

گروپ کیلئے یا اس کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی فراد کو جو کام میں کسی حقیقی یا مشتبہ غلط کام سے متعلق ہے (چاہے ماضی میں، پیش آنے والا، یا ہونے کا امکان ہو) کو آواز اٹھانی چاہئے۔

غلط کاموں کی مثالوں میں شامل ہیں:

  • چوری، دھوکہ بازی، رشوت ستانی اور بدعنوانی سمیت مجرمانہ کاروائیاں
  • کسی فرد واحد کی صحت یا تحفظ کو خطرے میں ڈالنا یا ماحول کو نقصان پہنچانا۔
  • دھونس، ہراساں کرنے (جسنی ہراساں کرنے سمیت) اور کام کی جگہ پر امتیازی سلوک، یا انسانی حقوق سے متعلق دیگر خلاف ورزیاں۔
  • حساب کتاب میں بد دیانتی یا دستاویزات کی جال سازی ۔
  • گروپ کی مصنوعات میں غیر قانونی تجارت میں مشغول ہونا۔
  •  SOBCیا گروپ کی دیگر عالمی پالیسیوں، اصول یا معیار کی دیگر خلا ف ورزیاں
  • کسی قانونی ذمہ داری کی تعمیل کرنے میں ناکامی، بلحاظ عمل یا فرد گذاشت۔
  • انصاف کی عداوت
  • کسی بھی غلط کام کو چھپانا
     
غلط کام میں ایسی صورتحال شامل نہیں ہیں جہاں آپ اپنی ملازمت کی ذاتی حیثیت یا کیرئیر کی ترقی سے ناخوش ہیں۔اس طرح کے معاملات میں شکایات کے طریقہ کار دستیاب ہیں۔اورشکایت کو کس طرح اجاگر کرنا ہے اس سے متعلق، انٹرایکٹ پر تفصیلات دستیاب ہیں۔

اگر آپ لائن مینیجر ہیں تو آپ پر اضافی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ کے علم میں لائے جانے والے کسی بھی خدشہ کو اجاگر کریں۔جو لوگ خلاف ورزیوں کو نظر اندا زکریں گےیا ان کو درست کرنے میں ناکام ہوں گے، انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ کس سے مخاطب ہو سکتے ہیں۔

آپ کے پاس اپنی پریشانیوں کو اجاگر کرنے کیلئے بہت سارے اختیارات موجود ہیں اور اب وہ استعمال کر سکتے ہیں جس کے استعمال میں آپ کو سہولت ہو۔
  • ایک مقامی مجاز افسر
  • ایک ایچ آر مینیجر
  • آپ کا لائن مینیجر
  • ہمارے خفیہ اورآزادانہ طور پرکام کرنے والے عالمی بیرونی ذرائع یا چینلز (www.bat.com/speakup ) پر آوز اٹھائیں۔ہاٹ لائن نمبروں کی فہرست دیکھیں۔

گرو پ کے چار سنیئر ایگزیکٹیو ز ہمارے گروپ نامز د افسران کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔کوئی بھی ان کے پاس براہ راست تحفظات کو اجاگر کر سکتا ہے۔ان میںگرو پ کے چار سنیئر ایگزیکٹیو ز ہمارے گروپ نامز د افسران کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔کوئی بھی ان کے پاس براہ راست تحفظات کا اظہار کر سکتا ہے۔ان میں:
 

  • کاروباری طرز عمل اور تعمیل کی گرو پ سربراہ۔ کرویلین فرلینڈ
  • کمپنی سیکرٹری آف برٹش امریکن ٹوبیکو پی ایل سی۔ پال میک کروری
  • اندرونی آڈٹ کا گروپ سربراہ۔ گریم منرو
  • ریوارڈ کا گروپ سربراہ۔ جون ایونز

آپ ان سے ای میل (gdo@bat.com) یا فون(+44-2078451000)کے زریعے، یا پھر لکھ کر British American Tobacco p.I.c, Globe House, 4 Temple place, London WC2R 2PGپر  رابطہ کر سکتے ہیں۔

تحقیقات اور رازداری

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ بولنے کیلئے کون سے طریقہ کار کا انتخاب کرتے ہیں۔کیونکہ آپ کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا،کیونکہ ہم آپ کے خدشات کی منصفانہ اور معقول تحقیقات کرتے ہیں۔ اگر ہم آپ سے رابطہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں تو آپ کو نتائج کے بارے میں رائے بھی موصول ہو گی۔

آواز اٹھائیں ہاٹ لائن کو انتظامیہ سے آزادانہ طور پر ایک بیرونی سروس فراہم کنندہ کے زریعے منظم کیا جاتا ہے۔آپ اس بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں کہ ہم انڈیکیٹرز پر دستیاب گروپ SOBCانشورنس پروسیجر میں کس طرح سے ہم آپ کے خدشات کو بڑھاوا دیں گے اور ان کی تفتیش کریں گے۔

انتقامی کارروائی کا کوئی تصور نہیں

یقین رکھیں اصل یا مشتبہ غلط سرگرمیوں کے بارے میں آواز اٹھانے پر آپکو کسی بھی قسم کی بلواسطہ یا بلا واسطہ انتقامی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑ ے گا۔

خدشات یا تحفظات اجاگر کرنے والے یا انکے سہولت کار کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی یا حراسگی کو قطعا برداشت نہیں کرتے اور اگر کوئی ایسے طرز عمل میں ملوث پایا جائے تو اسے SOBCکی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے سنگین معاملہ سمجھا جائے گا۔

کس سے بات کریں

آپ کا لائن مینیجر
اعلٰی انتظامیہ
آپ کی مقامی LEXکونسل
کمپلائنس کے سربراہ
()