Close
 
 

رشوت ستانی اور بدعنوانی کا خاتمہ

 
Skip Breadcrumb

Breadcrumb

 

BATاس ضمن میں بالکل عدم برداشت کے نقطہ نظر کا حامل ہے اور وہ ہر قسم کی رشوت اور بدعنوانی کے خلاف کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ گروپ کمپنیوں، ملازمین یا ہمارے کاروباری شراکت داروں کیلئے کسی بھی طرح کی بدعنوانیوں میں ملوث ہونا یا اس میں شامل ہونا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

رشوت کیا ہے؟

رشوت کوئی بھی تحفہ، ادائیگی یا دیگر فائدہ ہے (جیسا کہ مہمان نوازی، کک بیکس، ملازمت کی پیشکش یا سرمایہ کاری کے مواقع)جس سے کسی فائدہ کو حاصل کر سکنے کیلئے پیش کیاجاتا ہے۔(چاہے وہ ذاتی یا کاروبار سے متعلق ہو)۔ رشوت ادا کر دینا کوئی لازمی امر نہیں ہے۔ اتنا ہی کافی ہے کہ اس کو طلب کیا یا اس کی پیشکش کی گئی۔

نامناسب طرز عمل،، سے مراد یہ ہے کہ ایک توقع کی خلاف ورزی میں ایک کاروباری سرگرمی یا سرکاری عمل کہ اسے نیک نیتی کے ساتھ، غیر جانبداری میں با اعتماد کے فرائض کے مطابق انجام دیا جائے گا۔

رشوت نہیں

آپ کو کبھی نہیں کرنا چاہئے
  • ہمارے فائدے کیلئے کسی بھی فرد کی جانب سے کسی فیصلہ پر مائل کرنا یا کسی غیرمناسب طرزعمل پر انعام دینا یا اثرات مرتب کرنا، یا غیرمناسب طور پر اثرات مرتب کرنے کے ارادہ کیلئے کسی بھی فرد کو (براہ راست یا بالواسطہ) کسی بھی تحفہ، ادائیگی یا دیگر فوائد کو پیش کریں، وعدہ کریں یا دیں۔
  • ایک انعام یا غیرمناسب طرزعمل کیلئے ترغیب کے طور پر کسی بھی شخص سے (براہ راست یا بالواسطہ) کوئی بھی تحفہ، ادائیگی یا دیگر فائدہ کو قبول کرنا یا قبول کرنے کا کہنا، قبول کرنے سے اتفاق کرنا، یا جو اثرات مرتب کرتا ہے، یا ایسا تاثر دیتا ہے کہ یہ گروپ کے فیصلے پر غیرمناسب طور پر اثرانداز ہونے کیلئے ہے۔

سرکاری عہدیداروں کو رشوت دینا تقریباً ہر ملک میں جرم ہے۔ بہت سارے افراد میں، نجی کاروبار میں مصروف ملازمین یا ایجنٹوں (جیسے ہمارے سپلائرز) کو رشوت دینا بھی جرم ہے۔

بہت سارے ممالک میں رشوت خوری کے قوانین غیر علاقائی اثرات کے حامل ہوتے ہیں، لہذا ان ممالک میں اپنے شہریوں کے لئے بیرون ملک رشوت دینا ایک جرم ہو گا۔

کوئی سہولیاتی ادائیگی نہیں

آپ کو کسی بھی ملازم کی صحت، حفاظت یا آزادی کی حفاظت کیلئے جہاں ضروری ہو اس کے علاوہ، سہولیاتی ادائیگی(براہ راست یا بلواسطہ) نہیں کرنی چاہئے۔

سہولیاتی ادائیگیاں چھوٹی ادائیگیاں ہوتی ہیں جنہیں ایک نچلی سطح کے عہدیدار کی جانب سے کارکردگی کو ہموار کرنے یا تیز کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔جس کیلئے ادائیگی کنندہ پہلے ہی حقدار ہے۔ذیادہ تر ممالک میں وہ غیر قانونی ہیں۔ کچھ ممالک میں جیسا کہ برطانیہ کے شہریوں کیلئے بیرون ملک سہولیاتی ادائیگی کرنا جرم ہے۔

ان غیر معمولی حالات میں جہاں ادائیگی کا کوئی محفوظ متبادل نہیں ہے۔ہمیں اپنے مقامی LEXکونسل (اگر ممکن ہو تو ادائیگی کرنے سے قبل) کو شامل کرنا چاہئے۔ گروپ کمپنی کے بکس میں بھی ادائیگی کی مکمل دستاویز بندی کرنا ضروری ہے۔

مناسب طریقہ کار کو برقرار رکھنا

گروپ کمپنیوں کو ان کے ایماء پر کام کرنے والے تیسرے فریقین یعنی خدمت گاروں کی جانب سے کسی بدعنوانیوں کے حساب کتاب کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔نتیجا گروپ کمپنیوں سے کنترول نافذ کرنے اور انکو چلانے کی توقع کی جاتی ہے۔جو یہ یقینی بناتے ہیں کہ ان کے ایماء پر خدمات انجام دینے والے تیسرے فریقین کی جانب سے ناجائز یا غیر مناسب ادائیگیوں کی پیشکش، ادائیگی، طلب یا وصولی نہیں کی جاتی ہے۔ ان کنٹرولز میں :
  • اپنے سپلائرز کو جانیں اور اپنے کسٹمر کو جانیں،، طریقہ کار بشمول تیسر ا فریق ABACطریقہ کار : جو کہ شامل تمام خطرات کے متناسب ہیں۔
  • تیسرے فریقین کے ساتھ معاہدوں میں انسداد بدعنوانی کی دفعات جو خدمات میں شامل رشوت اور بدعنوانی کی خطرے کی سطح کیلئے موزوں ہیں۔اور اگر اسکی خلاف ورزی ہونی ہے تو خاتمہ پر ہی منتج ہو سکتی ہیں۔
  • جہاں مناسب ہو  سپلائرز کے ساتھ کام کرنے والے عملے کیلئے انسداد دبدعنوانی کی تربیت اور مدد اور
  • حقیقی نوعیت اور لین دین اور اخراجات کی حد کی فوری اور درست اطلاع دہی

کتابیں، ریکارڈ اور اندرونی کنٹرول

گروپ بزنس ریکارڈوں کو درست نوعیت اور لین دین اور اخراجات کی حد کی عکاسی کرنا ہو گی۔

ہمیں یہ یقینی بنانے کیلئے اندرونی کنٹرول برقرار رکھنے چاہیں کہ مالیاتی ریکارڈ اور اکاؤنٹس قابل اطلاق انسداد بدعنوانی قوانین اور بہترین طریق کار کے مطابق ہیں۔ 

کس سے بات کریں

آپ کا لائن مینیجر
اعلٰی انتظامیہ
آپ کی مقامی LEXکونسل
کمپلائنس کے سربراہ
()